جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی جانب سے پی ایس ایل ٹیم خریدنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

21  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی چھٹی ٹیم خرید لی ہے جس کے بعد ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہ آتا۔جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر

اپنے بیٹے کو ٹیم کے حقوق حاصل کرنے پر مبارک باد کچھ اس انداز میں دی: میں علی ترین اور جنوبی پنجاب کے کرکٹ کے شائقین جو پی ایس ایل میں اپنے خطے کی نمائندے کے خواہشمند تھے کے لیے خوش ہوں۔ اس کھیل کے لیے علی میں بہت جذبہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کے لیے کچھ بھی بامعنی کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو بنا وقت ضائع کیے یہ سوال اٹھا دیے کہ علی ترین ٹیم تو خرید سکتے ہیں لیکن کوئی اپنے دادا کے پیسوں سے ایک فلیٹ بھی نہیں لے سکتا؟پی ایس ایل میمز نے لکھا: اب جب کہ علی ترین نے چھٹی ٹیم کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، جتنے بھی آزاد کھلاڑی گھوم رہے ہیں تیار ہو جائیں، جہاز آتا ہی ہو گا۔ایک صارف نے پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن کے دوران لاہور میں ہونے والے میچ سے قبل گراونڈ کو سکھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کو استعمال کیے جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے سٹیڈیم پہنچنے کے مناظر۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…