بھارت کاایشیا کپ 2020کی میزبانی پر اعتراض،پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

14  دسمبر‬‮  2018

نئی دلی/لاہور(آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2020کی پاکستان کو ملنے والی میزبانی پر اعتراض اٹھا تے ہوئے پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا بھارت شرکت نہیں کریگا۔

پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے،اگر ہاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرکٹ سے متعلق معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ 2020کا مقام بدلنے کا مطالبہ کر دیا۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا بھارت شرکت نہیں کرے گا، پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ اگر ہاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکورٹی معاملات میں کافی بہتری آچکی، 2020میں ایشیا کپ کے انعقاد تک حالات مزید بہتر ہونے کی امید ہے، اس لیے ایونٹ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ستمبر 2020میں شیڈول کیے گئے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا تھا،یاد رہے کہ بھارت نے رواں سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا، بعدازاں مقابلے یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اب بی سی سی آئی حکام کا بھی مطالبہ ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کے مقابلے پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کروائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…