سرفراز احمد کی تبدیلی، قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بڑا اعلان کردیا

10  دسمبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے ،کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی اب تک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اور ان کے علاوہ ابھی کپتانی کیلئے کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنرز توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکے تھے

لیکن اب اگلی سیریز میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ٹیم چوتھی اننگز میں دبآ برداشت نہیں کر پارہی ہے۔انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل ملنا آسان نہیں ہے لیکن سینئر ترین بلے باز ہونے کے ناطے اب اظہر علی اور اسد شفیق کو اپنے کھیل کا معیار بڑھانا ہوگا۔سابق ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ احسان مانی اور نجم سیٹھی کے کام کا طریقہ الگ الگ ہے، احسان مانی آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں، نجم سیٹھی نے کبھی ٹیم سلیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی اور احسان مانی بھی اس معاملے میں نیوٹرل ہیں۔قومی ٹیم کے سلیکشن کے بارے میں سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کپتان کی مشاورت کے بغیر ٹیم کے بارے میں اکیلے کوئی فیصلہ نہیں لیتی اور اس معاملے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت سب ایک پیج پر ہی ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے ،کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی اب تک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اور ان کے علاوہ ابھی کپتانی کیلئے کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنرز توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکے تھے لیکن اب اگلی سیریز میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانا ہوگی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…