معروف بنگلہ دیشی کرکٹر کا آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر مشرفی مرتضیٰ آئندہ ماہ کے آخر میں شیڈول پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے، وہ رولنگ عوامی پارٹی کی طرف سے اپنے آبائی ضلع میں الیکشن لڑیں گے، بنگلہ دیش میں عام انتخابات 30 دسمبر کو ہوں گے۔ مشرفی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت سیاست کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ملک کیلئے کچھ

کرنے کا موقع مل رہا ہے، کامیابی ملی تو عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے، سیریز ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم شروع کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہو سکتا ہے کہ 2019ء ورلڈ کپ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو۔ مشرفی کو 36 ٹیسٹ، 199 ون ڈے اور 54 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…