بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست، متعدد ریکارڈ ٹوٹ گئے

23  ستمبر‬‮  2018

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپرفور کے اہم میچ میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں شکست ، انڈیا نے نو وکٹوں سے پاکستان کو ہرا دیا، انڈیا کے اوپنر بلے بازوں میں 210 رنز کی شراکت ہوئی، پاکستان کو شرمناک شکست کا سامناکرنا پڑا، کوئی بھی پاکستانی باؤلر وکٹ حاصل نہ کر سکا بلکہ خراب فیلڈنگ اور کیچز بھی ڈراپ کیے گئے،سپر فور کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا،

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا، 24 کے مجموعی سکور پر امام الحق چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے انہوں نے صرف 10 رنز بنائے۔ بابر اعظم فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے لیکن جب پاکستان کا مجموعی سکور 55 رنز پر پہنچا تو فخر زمان بھی کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹ گئے، فخر زمان نے 31 رنز بنائے۔ ابھی سکور صرف 58 تک پہنچا تھا کہ بابر اعظم بھی رن آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے، انہوں نے 9 رنز بنائے، اب وکٹ پر شعیب ملک اور سرفراز احمد تھے، انہوں نے پاکستانی اننگز کو سنبھالا دیا اور سکور کو 165 تک لے گئے، اس موقع پر سرفراز احمد کلدیب یادیو کی گیند پر شرما کو کیچ تھما بیٹھے سرفراز احمد نے 44 رنز بنائے۔ شعیب ملک کا ساتھ دینے کے لیے آصف علی آئے۔ پاکستان کا مجموعی سکور جب 205 پر پہنچا تو شعیب ملک 78 کے سکور پر بمرا کی گیند پر وکٹ کیپر دھونی کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے۔ شعیب ملک نے 2 چھکے اور چار چوکے لگائے۔ آصف علی کا ساتھ دینے کے لیے شاداب خان آئے لیکن 211 کے مجموعی سکور پر آصف علی چاہل کی گیند پر بولڈ ہو گئے، آصف علی نے 30 رنز بنائے، ان تیس رنز میں ان کے دو شاندار چھکے بھی شامل تھے۔ شاداب خان اور محمد نواز نے سکور کو آگے بڑھایا لیکن 234 کے مجموعی سکور پر شاداب خان بمرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، شاداب خان نے 10 رنز بنائے۔

محمد نواز کا ساتھ دینے کے لیے حسن علی آئے، محمد نواز نے 15 اور حسن علی نے دو رنز بنائے۔اس طرح پاکستان 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا سکا، پاکستان نے انڈیا کو جیتنے کے لیے 238 کا ٹارگٹ دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے بمرا، چاہل اور کلدیپ یادیو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شیکھردھون نے کیا، دونوں اوپنر بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں بھارتی بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں، شیکھر دھون 210 کے مجموعی سکور پر 114 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، روہت شرما نے 111 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، اس طرح یہ اہم میچ انڈیا نے با آسانی جیت لیا۔ انڈیا نے 40 ویں اوور میں یہ سکور پوراکر لیا۔ اس میچ میں متعدد ریکارڈ پاش پاش ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…