سہیل تنویر 300ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے 6کھلاڑی بن گئے

14  ستمبر‬‮  2018

گیانا(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باولر سہیل تنویر 300ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے باو لرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ،ان کے ٹونٹی ٹونٹی شکاروں کی تعداد اب 301ہوچکی ہے اور وہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے محض چھٹے باولر ہیں۔33سالہ سہیل تنویر نے یہ اعزاز کیریبئن پریمیئر لیگ 2018کے پہلے کوالیفائر میں گیانا ایما زون واریئرز کی جانب سے

کھیلتے ہوئے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنے نام کیا ،گیانا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے میچ میں 2وکٹیں لے کر اپنے 300ٹونٹی ٹونٹی شکار مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی جانب سے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا رسید کرکے گیانا ایمازون وارئیرز کی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ،انہوں نے اب تک کیریبئن پریمیئر لیگ میں 10میچز میں 25کی اوسط سے 12وکٹیں حاصل کی ہیں ۔سہیل تنویر کے علاوہ قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی واحد پاکستانی باو لر ہیں جنہوں نے 300ٹونٹی ٹونٹی شکار کررکھے ہیں ،اس فارمیٹ میں 300ٹونٹی ٹونٹی وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے ڈووین براوو 445شکاروں کے ساتھ سر فہرست ہیں ، سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ مالنگا 351وکٹوں کے ساتھ دوسرے ، ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن 339وکٹوں کے ساتھ تیسرے ، بنگلہ دیش کے لیفٹ آرم سپنر شکیب الحسن313شکار کرکے چوتھے جب کہ پاکستان کے شاہد آفریدی اور سہیل تنویر301،301وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔واضح رہے کہ سہیل تنویر اس وقت دنیابھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں کھیل رہے ہیں اور بالخصوص کیریبئن پریمیئر لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ان کی خاصی ڈیمانڈ ہے ،سہیل تنویر نے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیز ن میں شرکت کی تھی جہاں ا ن کی راجستھان رائلز کی جانب سے چنائی سپر کنگز کے خلاف14رنز کے عوض6وکٹوں کی پرفارمنس اب بھی ایونٹ کا تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…