پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی نامزدگی کردی،احسان مانی کے بعد دوسرا اہم نام بھی سامنے آگیا

25  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی نامزدگی کردی۔وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق سربراہ اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان  کی بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبران کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق احسان مانی اور اسد خان گورننگ بورڈ میں 3 سال کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 28 اگست کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جو اب نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد ہوگا۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیئرمین کاعہدہ خالی ہے اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں۔نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد پیر کو عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم بطور پیٹرن پی سی بی مقرر کرتا ہے جبکہ دیگر 8 ریجنز اور ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی نامزدگی کردی۔وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق سربراہ اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان  کی بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبران کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق احسان مانی اور اسد خان گورننگ بورڈ میں 3 سال کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 28 اگست کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…