ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ

30  جولائی  2018

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کا فٹنس جانچنے ٗ فٹنس ٹیسٹ لینے اور ٹیم کیلئے10 روزہ تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 29 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے جبکہ10 روزہ ٹریننگ کیمپ 30 اگست سے شروع ہو گا جس میں ٹورنامنٹ کیلئے منتخب ہونے والے

ممکنہ کھلاڑی ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر چھٹیاں گزارنے کیلئے پہلے ہی آسٹریلیا جاچکے ہیں جبکہ تمام کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر ٹریننگ جاری رکھنے کا پروگرام دیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان ایشیا کپ 2018 کا ٹورنامنٹ ہے جو ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے، واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کوہوگا جبکہ اس سے قبل گرین شرٹس کوالیفائر ٹیم کیخلاف 16 ستمبر کومیدان میں اتریں گے، ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے حصہ لینے کی تصدیق ہوچکی ، دیگر پوزیشنز کیلئے یو اے ای، سنگاپور، اومان، نیپال، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی،گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہوگا۔ 15 ستمبر کو دبئی میں ایونٹ کا پہلا میچ بنگال ٹائیگرز اور آئی لینڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہر گروپ سے2 ٹیمیں سپر 4 فور میں جائیں گی، ٹاپ 2کے درمیان 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…