فرانسیسی اسٹار فٹبالر مباپے کاعالمی کپ کی آمدنی عطیہ کر نے کا اعلان

18  جولائی  2018

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی کپ فٹ بال 2018 کا تاج اپنے سرپہ سجانے والی ٹیم فرانس کے اسٹار کھلاڑی کائلین مباپے نے اپنی تمام تر ورلڈ کپ کی آمدنی فلاحی ادارے کوعطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈ کپ میں بہترین نوجوان کھلاڑی کا اعزاز پانے والے مباپے کی آمدنی کھیل کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے پریمئرز ڈی کورڈی کو جائے گی جو معذور اور بیمار بچوں کے لیے کام کرتا ہے۔

اسپورٹس السٹریٹڈ کے مطابق نوجوان کھلاڑی کو عالمی کپ میں 265000پاؤنڈز کی آمدنی ہوئی جو بونس کے بعد 384000پاؤنڈز بنتی ہے جبکہ انہیں عالمی کپ میں ایک میچ کے 17000پاؤنڈز ملتے تھے۔19سالہ نوجوان مباپے کی مدد سے فرانس نے عالمی کپ کے فائنل میں حریف کروشیا کے خلاف 2-4 سے کامیابی سمیٹی، مباپے نے کروشیا کے خلاف عالمی کپ کا آخری گول اسکور کیا اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔عالمی کپ میں مباپے کی کارکردگی اچھی رہی جہاں انہوں نے 4 گول اسکور کیے اورایونٹ میں وہ ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جبکہ 1958میں برازیلین پیلے کے بعد وہ پہلے کھلاڑی ہیں جس نے عالمی کپ کے فائنل میں گول کیا۔مباپے تیسرے کم عمر نوجوان ہیں جنہوں نے عالمی کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ اس سے پہلیبرازیلین پیلے اور اٹلی کے گوئسپی برگومی تھے۔دوسری جانب فلاحی ادارے کے منیجر سبیسٹئن روفن کا کہنا ہے کہ کائلین ایک زبردست آدمی ہے ،جب اس کے پاس وقت ہوتا ہے وہ خوشی سے ہمارے پاس آکر اس وقت کو بچوں کے ساتھ گزارتا ہے جبکہ اس کی بچوں کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے اور وہ ہمیشہ اچھے الفاظوں سے ان کا حوصلہ بڑھاتا رہتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کبھی تو ہمیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ان بچوں کے آپس میں کھیلنے سے زیادہ خود ان کے ساتھ کھیلنا زیادہ پسند کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…