انگلینڈ نے بھارت کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی

18  جولائی  2018

لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مشکل وکٹ پر بھارت کو ابتداء میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 13 رنز پر اس کی پہلی وکٹ بھی گرگئی تاہم اگلی دونوں پارٹنرشپز نے انڈین اننگز کو سہارا دیا۔بھارت کی جانب کپتان ویرات کوہلی 71، شکھر دھون 44 اور مہندر سنگھ دھونی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اختتامی اوورز میں

انگلینڈ کے بولرز کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت بھارت اپنے مقررہ اوورز میں صرف 256 رنز ہی بناسکا ٗجواب میں انگلینڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف محض 44ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ کپتان اوئن مورگن 88 رنز بنانے میں کامیاب رہے ٗتین وکٹیں حاصل کرنے پر عادل رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی کی دو بہترین ایک روزہ ٹیموں کے درمیان تھی۔ انگلینڈ اس وقت رینکنگ میں پہلی جبکہ بھارت دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…