پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے زمبابوین اسکواڈ کا اعلان

12  جولائی  2018

بلاوایو(مانیٹرنگ ڈیسک ) زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 نئے کھلاڑیوں لیام روچ، تناشے کامن ہوکموے اور ریان مرے کو شامل کیا گیا ہے۔ اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل سے دوچار زمبابوین ٹیم مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین سولومون میر اور فاسٹ باؤلر کائل جاروس انجریز کے باعث

سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ زمبابوے کو اس سیریز میں اپنے اہم ترین اور تجربہ کار کھلاڑیوں برینڈن ٹیلر اور سکندر رضا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ سکندر رضا کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ برینڈن ٹیلر کا معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بورڈ سے اختلاف ہے، اس لیے انہوں نے سہ ملکی ٹی20 سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ اعلان کردہ اسکواڈ کے کپتان ہملٹن مساکاڈزا ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برائن چاری، ٹنڈائی چتارا، چامو چبابا، ایلٹن چگمبرا، ٹنڈائی چیسورو، تناشے کامنہو، ویلنگٹن مساکاڈزا، پیٹر مور، ریان مرے، تریسائی موساکانڈا، بلیسنگ موزربانی، رچرڈ این گراوا، لیام روچ، ڈونلڈ ٹریپانو اور میلکم والر پر مشتمل ہے۔ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو بلاوایو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار فتح کے بعد گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے اب زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اور میزبان ٹیم کے لیے ان فارم پاکستانی ٹیم کو زیر کرنا بڑا چیلنج ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…