ہوٹل بکنگ کینسل،پاکستان کی ون ڈے سیریز کیلئے بلاوایو روانگی مؤخر

11  جولائی  2018

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاوایو میں ہوٹل کا انتظام نہ ہونے کے باعث پاکستان کی ون ڈے سیریز کے لیے ہرارے سے بلاوایو روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم ہرارے میں موجود ہے جہاں اب اسے زمبابوے کے خلاف 5ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ

جمعے کو بلاوایو میں شیڈول ہے لیکن بلاوایو میں ہوٹل کا انتظام نہ ہونے کے باعث پاکستانی ٹیم اب تک ہرارے میں ہی مقیم ہے۔ اتوار کو فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو ون ڈے سیریز کے لیے پیر کی شام بلاوایو روانہ ہونا تھا لیکن پاکستان کو جس ہوٹل میں قیام کرنا تھا اس نے بکنگ کینسل کر دی۔ دراصل ہوٹل کی انتظامیہ نے ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کے قیام سے قبل ہی زمبابوے کرکٹ بورڈ سے بکنگ کے پیسے مانگ لیے اور بورڈ کی جانب سے رقم فراہم نہ کرنے پر بکنگ کو کینسل کردیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ ایک عرصے سے مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو بھی ملتوی کر چکے ہیں جبکہ انہیں کھلاڑیوں اور ملازمین کو تنخواہیں دینے میں بھی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مدد کی درخواست کی تھی۔ تاہم اب ہوٹل بکنگ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور پاکستانی ٹیم جمعرات کی صبح بلاوایو روانہ ہو گی اور دوپہر میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 13 سے 22جولائی تک کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…