سرفراز احمد نے پاکستانی ٹی 20ٹیم کو ناقابل تسخیر بنا دیا،کر ک انفو

8  جولائی  2018

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے پاکستانی ٹی 20ٹیم کو ناقابل تسخیر بنا دیا، جولائی2016سے اب تک گرین شرٹس نے26میچز میں22فتوحات سمیٹیں جب کہ بولرز نے 7کے قریب اوسط سے رنز دیے۔گزشتہ 2سال میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی کارکردگی میں خاصا تسلسل نظر آیا،اس کا کریڈٹ سرفراز احمد کی اعلی قیادت کو بھی جاتا ہے، اسی بنا پرگرین شرٹس نے عالمی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو عام طور پر ناقابل اعتبار فارمیٹ سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان نے اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولائی 2016سے اب تک 26میچز میں 22فتوحات سمیٹی ہیں، ان میں بولرز نے بھی بھرپورکردار نبھایا،انھوں نے 7.03کی اوسط سے رنز دیے، دیگر 11میں سے9ٹیموں نے فی اوور 8یا اس سے زائد رنز دیے ہیں۔پاکستانی بولرز نے دیگر تمام ملکوں کی بانسبت بہترین اوسط 18.39کی اوسط سے وکٹیں اڑائیں، پہلے 6اوورز میں بولرز نے سب سے بہتر اکانومی ریٹ 6.50سے اوورز اور 21.57کی اوسط سے شکار کیے۔دوسرے نمبر پر بھارت ہے، چھٹے سے 15ویں اوور تک اکانومی ریٹ 6.76کے ساتھ افغانستان کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے،درمیانی اوورز میں شاداب خان 28 وکٹوں کیساتھ سرفہرست ہیں،ہر طرح کی کنڈیشنز میں پاکستانی پیسرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے گذشتہ 2سال میں 7.26کے اکانومی ریٹ اور 21.36 کی اوسط سے 96وکٹیں اڑائیں۔اسپنرز نے 6.30 کے اکانومی ریٹ اور 18.77کی ایوریج سے 66 پلیئرز کو پویلین بھیجا،پیسرز نے فاسٹ بولرز پیدا کرنے کیلیے مشہور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اسپنرز افغانیوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…