محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

23  جون‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر تھکاوٹ کا شکار ہوگئے اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ باﺅلرنے سلیکشن کمیٹی اور بورڈ سے دورہ زمبابوے نا کھیلنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ محمد عامر نے جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کر لیا۔خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے مختلف لیگز اور مصروف شیڈول کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے

علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیفٹ آرم قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے جولائی 2009 سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ابھی تک 30 ٹیسٹ میں 95 وکٹیں لے چکے ہیں۔یاد رہے کہ 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران ہی جان بوجھ کر نوبال کرنے پر پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر ، محمد آصف اور اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب قرار پائے تھے اور پھر اسی الزام میں انہیں جیل ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ سال پابندی کی سزا بھی بھگتنی پڑی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…