ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

4  جون‬‮  2018

جوہانسبرگ(این این آئی)مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ایس اے سالانہ ایوارڈز کی تقریب سینڈٹن میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔فاسٹ باؤلر ربادا تقریب میں چھائے رہے اور کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر

آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، پلیئرز پلیئر آف دی ایئر، فینز پلیئر آف دی ایئر اور ڈیلیوری آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر کے میلہ لوٹ لیا۔ربادا نے تقریب میں 6 ایوارڈز جیتے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے ٗحال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے اسٹار بلے باز ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔آلویز اوریجنل ایوارڈ ڈیوڈ ملر کے نام رہا جبکہ ایڈن مرکرم نے انٹرنیشنل نیوکمر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…