لال چند راجپوت زمبابوین ٹیم کے کوچ مقرر

21  مئی‬‮  2018

ہرارے(این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت کو مختصر دورانیے کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا جنہیں ہیتھ اسٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راجپوت اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر تین ماہ کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم اگر ان کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی تو ان کے معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

نئے ہیڈ کوچ کی پہلی آسائنمنٹ جولائی میں شیڈول ہوم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز ہو گی جس میں میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ زمبابوے نے ٹیم کی 2019 ورلڈکپ تک رسائی میں ناکامی کے بعد پورے کوچنگ سٹاف کو برطرف کر دیا تھا۔لال چند راجپوت نے اپنے بیان میں کہا کہ زمبابوین ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر خوش ہوں، اس وقت یہ میرے لیے چیلنجنگ ہے تاہم میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں، میری کوشش ہو گی کہ زمبابوین کرکٹ بورڈ کی توقعات پر پورا اتروں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…