ٹیسٹ کرکٹ،صرف 1ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں فتح کا ذائقہ چکھا

11  مئی‬‮  2018

ڈبلن(آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک صرف ایک ٹیم نے ہی پہلے ٹیسٹ میں فتح کا ذائقہ چکھا۔طویل فارمیٹ کی تاریخ کا پہلا میچ 1877میں کھیلا گیا، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو زیر کرکے اولین فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا، 2ہفتے بعد انگلینڈ نے بدلہ چکا دیا، اس کے بعد اب تک ہر ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ ہاری ہے، جنوبی افریقہ نے 1989میں ڈیبیو میچ میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں مات کھائی، پہلی کامیابی 7سال بعد نصیب ہوئی۔

ویسٹ انڈیز نے اولین آزمائش میں انگلینڈ کے مقابل ناکامی کا منہ دیکھا،پہلی فتح2سال بعد ملی،نیوزی لینڈ کو 1930میں ڈیبیو پر انگلش ٹیم نے رسوا کیا، کیویز کو بعد ازاں پہلی جیت کیلیے سب سے زیادہ 26سال انتظار کرنا پڑا، اس دوران ٹیم نے45ٹیسٹ کھیلے۔بھارت نے 1932میں پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے 20سال بعد پاکستان کو زیر کرتے ہوئے پہلی بار فتح کے شادیانے بجائے،پاکستان کو اولین میچ میں بھارت نے اننگز سے مات دی لیکن ایک ہفتے بعد ہی مہمان ٹیم نے شکست کا بدلہ چکاتے ہوئے اپنا کھاتہ کھول لیا۔سری لنکا 1982میں ڈیبیو کرتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف جنگ ہارگیا،پہلی فتح 3سال بعد حاصل ہوئی، زمبابوے کو 1992میں اولین میچ میں بھارت نے مات دی،پہلی کامیابی 3سال بعد ملی، بنگلہ دیش نے 2000 میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے آغاز کرنے کے 5سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں جیت کا مزا چکھ لیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…