آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کیوں منسوخ کی، ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ آپ بھی آسٹریلیا کو برا بھلا کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

10  مئی‬‮  2018

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے مالی وجوہات کی بنا پر رواں برس بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہوم سیریز منسوخ کر دی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم نے اگست اور ستمبر میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز منافع بخش نہ ہونے کی وجہ سے ہوم سیریز کی میزبانی سے ہی انکار کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز آسٹریلیا میں فٹ بال سیزن سےمتصادم ہے اور براڈ کاسٹر بھی

کرکٹ میچز نشر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اسلئے ہمیں اس سیریز میں کوئی مالی فائدہ نظر نہیں آ رہا جس کے باعث سیریز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا کہ ہم نے کرکٹ آسٹریلیا کو آئندہ برس ورلڈ کپ کے بعد دورے کی دعوت سمیت کئی دوسرے آپشنز کی تجاویز دی ہیں تاہم کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ یہ بنگلہ دیش نے آخری بار 2003 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…