امام الحق کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ

10  مئی‬‮  2018

ڈبلن (این این آئی)پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔جمعہ پاکستان کے خلاف مالا ہائیڈ ڈبلن میں آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا اور تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کھیلنے والا 11 واں ملک بن جائے گا۔18 سال قبل بنگلہ دیش کو 2000 میں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا تھا ٗڈبلن کے تاریخی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے نوجوان اوپنر امام الحق کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے نوجوان کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے بھی قابل فخر لمحہ ہے کہ میں تاریخی ٹیسٹ میں شرکت کررہا ہوں اور ڈبلن سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کروں گا، جو کہ میرے خواب کی تعبیر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر نروس ضرور ہوں تاہم آپ کا پہلا ٹیسٹ ہو یا آخری پریشر ہینڈل کئے بغیر کارکردگی نہیں دکھا سکتے لہذا پریشر کے باوجود ٹیم ٹیسٹ میچ ضرور جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ مجھے جس بھی کنڈیشن میں اپنے خواب کی تعبیر مل رہی ہے، اس لمحے کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتا ہوں اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری کے بعد ٹیسٹ میچ ڈیبیو پر بھی کچھ خاص کرنا چاہتا ہوں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امام الحق اعتماد کے ساتھ انگریزی میں سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ پر یشر ضرور ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ پریشر کا ہی دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کا حالیہ ٹیسٹ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے لیکن ہم اپنی ٹیسٹ ٹیم کو بھی مضبوط بنانا چاہتے ہیں جب کہ مصباح الحق اور یونس خان کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کی ذمے داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان ہے اور لاہور میں سخت کیمپ کے بعد یہاں آئے ہیں تاہم انگلینڈ میں 2 میچوں میں اچھی پریکٹس ملی ہے۔امام الحق نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے ۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہماری اچھی کارکردگی کے باوجود ہم اب ٹیسٹ میں بھی اپنے آپ کو منوانا چاہتے ہیں جس کیلئے نوجوان کھلاڑیوں میں جوش اور ولولہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان آئرلینڈ کا میچ یاد ہے، وہ دن پاکستان کرکٹ کے لئے افسوس ناک لمحہ تھا تاہم جب بھارت کو بنگلہ دیش نے ہرایا تو ہمارا غم کم ہوا تاہم آئرلینڈ کے لئے وہ لمحات یقینی طور پر تاریخ ساز ہوں گے اور میری نیک خواہشات آئرش شائقین کے لئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…