نجم سیٹھی سے متعلق بڑی خبر آگئی۔۔پی ایس ایل چیئرمین رہیں گے یا نہیں، فرنچائز مالکان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

2  مئی‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگلے سیزن میں بھی انہیں پی ایس ایل کا سربراہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہونیوالے اجلاس میں متفقہ طور پر نجم سیٹھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ پی ایس ایل کی آمدنی کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں میں

فرنچائز کو بھی شامل کیا جائے جس کے بعد رائٹس اور اسپانسرشپ کے معاملات پر کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے بھی کمیٹی بنے گی۔فرنچائز مالکان اور پی ایس ایل انتظامیہ گیم ڈوپلمنٹ پر بات چیت کیلئے ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل 4 کے ڈرافٹ اور پلیئرز ریٹین کے طریقہ کار اور پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام پر بھی بات ہوگی۔خیال رہے کہ نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایل ایل کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…