ٹی20 کرکٹ کی کامیابی کے بعد کرکٹ میں ایک نیا فارمیٹ لانے کی تیاریاں شروع ،اننگز صرف 100گیندوں پر مشتمل ہوگی ، حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں

20  اپریل‬‮  2018

میلبورن(این این آئی)ٹی20 کرکٹ کی کامیابی کے بعد کرکٹ میں ایک نیا فارمیٹ لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 100گیندوں پر محیط اننگز کا نیا فارمیٹ تجویز کیا جس کا آغاز 2020 کے ڈومیسٹک سیزن سے ہو گا۔پہلے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ٹی20 کرکٹ فارمیٹ میں ترمیم کرتے ہوئے 18روایتی ٹیموں کے برعکس شہروں کی بنیاد پر ٹیمیں ترتیب دے کر مقابلے کرائے جائیں گے جہاں 100 گیندوں پر مشتمل فی اننگز کے میچ میں ہر ٹیم 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گیتاہم

مینز اور ویمنز کرکٹ کے ٹی20 ٹورنامنٹس کی پہلے سے انگلش ڈومیسٹک سیزن میں موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے ایک نئے فارمیٹ کا حامل ٹورنامنٹ متعارف کرانے کی تجویز پیش کی۔انگلش بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا کیونکہ ان کی ٹی20 لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ انڈین پریمیئر لیگ اور کیریبیئن پریمئر لیگ کے مقابلے میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہ کر سکی۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ مقابلہ سیزن کے درمیان میں 5ہفتے کے وقفے کے دوران منعقد ہو گا۔تجویز کے مطابق ہر ٹیم چھ گیندوں پر محیط 15 اوورز کرائے گی جبکہ اننگز کا آخری اوور 10 گیندوں پر محیط ہو گا۔ابھی تک یہ تجویز منظور نہیں کی گئی اور ای سی بی نے منظوری کے لیے مجوزہ منصوبہ میلبون کرکٹ کلب اور فرسٹ کلاس کاؤنٹیز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو بھیج دیا ہے۔انگلش فاسٹ باؤلر اسٹور براڈ نے اس فارمیٹ کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تازہ اور دلچسپ آئیڈیا ہے جو نوجوان شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرے گا اور کھیل کو اس سے نئے شائقین بھی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں کھیل کے دوسرے فارمیٹس سے مختلف ہو گا جہاں باؤلرز 15 اوورز کرائیں گے جس کے بعد باؤلر پر 10گیندوں پر محیط اوور کرانے کا شدید دباؤ ہو گا۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فارمیٹ کے حق میں ووٹ دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…