میرا کسی کھلاڑی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں،فواد عالم اچھا کھلاڑی لیکن امام الحق کو کوچز اور سلیکٹرز نے منتخب کیا، انضمام الحق

17  اپریل‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے لیکن گزشتہ 3 سال سے دیگر کھلاڑی ٹاپ پرفارمر ہیں۔کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرا کسی کھلاڑی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی ہے۔

قومی ٹیم میں امام الحق کی شمولیت اور فواد عالم کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے پر انضمام الحق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اپنے بھتیجے امام الحق کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے انضمام الحق نے بتایا کہ امام الحق کا نام میرے چیف سلیکٹر بننے سے قبل بھی لیا جا رہا تھا اور ٹیم کے کوچز اور سلیکٹرز نے امام الحق کے حق میں ووٹ دیا۔انضمام الحق نے بتایا کہ فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے مگر گزشتہ 3 سال سے دیگر کھلاڑی ٹاپ پرفارمر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر اوسط پر ہی قومی ٹیم کے کیمپ میں طلب کیا گیا تھا لیکن نیٹ میں ہم نے سعد علی کو بہتر پایا اور کوچنگ اسٹاف نے ان کے حق میں متفقہ فیصلہ دیا۔فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے 168 رنز اسکور کیے تھے اور اسی برس انہوں نے نیوزی لینڈ کے بھی ایک ٹیسٹ کھیلا تھالیکن اس کے بعد انہیں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں فواد عالم کو پاکستان کی جانب سے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں بھی شامل اور ڈراپ کیا جاتا رہا اور 2018 تک انہوں نے 38 ایک روزہ میچوں اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔فواد عالم گزشتہ سال سالوں سے قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ سال سالوں میں 44.71، 55.54، 56 اور 71.90 کی اوسط سے رنز کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…