پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ مل رہا ہے ،اب کسی کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں ،نجم سیٹھی

4  اپریل‬‮  2018

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ حاصل ہورہا ہے، اس بار بھی اگر 4یا 5کرکٹرز نظروں میں آئے تو اس کا فائدہ ہے، کسی ایک کی عدم دستیابی یا آوٹ آف فارم ہونے پر ٹیم مینجمنٹ کو متبادل کے انتخاب میں پریشانی نہیں ہوتی،دستیاب پول کی وجہ سے کسی کے فضول نخرے اٹھانے کی بھی ضرورت نہیں۔

نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں اشارہ ضرور دیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ کونسے کھلاڑیو ں کے نخرے اٹھانا پڑتے تھے۔کامران اکمل اور عمراکمل کی پاکستان ٹیم میں واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا ڈپلومیٹک جواب دیتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہکامران اکمل سے دعا سلام ہوتی ہے، کبھی اچھا پرفارم کریں تو شاباشی بھی دیتا ہوں لیکن ہیڈ کوچ، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی اس بات پر متفق ہیں کہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے کرکٹرز کی ہر شعبے میں یکساں معیاری پرفارمنس ضروری ہے، جہاں تک عمر اکمل کی بات ہے،میرا ان کیساتھ کافی رابطہ رہا ہے،میں بیٹسمین کو کافی سمجھاتا بھی رہا ہوں، ان کے فٹنس مسائل اور میدان سے باہر کی سرگرمیوں پر بھی سوالیہ نشان تھے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے کے طور طریقے ماضی بن چکے، یہ بات طے ہے کہ کسی کو پاکستان ٹیم میں رہنا ہے تو فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کارکردگی دکھانے کیلیے بھی ان چیزوں کو اہمیت دینا انتہائی ضروری ہے،یہ دیکھیں کہ ان معاملات پر توجہ دینے سے فیلڈنگ کا معیار کتنا بہتر ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…