بال ٹیمپرنگ، آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ اور وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد

28  مارچ‬‮  2018

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث دستبردار آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جب کہ بلے باز کیمرون بینکرافٹ کو 9 ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے گزشتہ روز تینوں کرکٹرز کو معطل کرتے ہوئے انہیں جنوبی افریقا سے واپس وطن بھیجنے کی ہدایت کی تھی جب کہ تینوں کھلاڑیوں کی سزاں کے حوالے سے انہوں نے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دیے تھے۔

جیمز سدرلینڈ نے ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔آسٹریلین ٹیم کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ بال ٹیمپرنگ کھیل کی روح کے منافی ہے اور ایسا ہونا آسٹریلین کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے۔معطل کھلاڑیوں کی جگہ میکس ویل، جائے برنز اور میتھیو رینشا کو جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے لئے کیپ ٹائون بلایا گیا ہے جب کہ ٹم پین قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بینکروفٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعتراف جرم کیا۔اسمتھ نے اعتراف کیا کہ انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق علم تھا اور یہ دانستہ طور پر کیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے دستبردار کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جب کہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ وارنر اور اسمتھ پر 3 سال کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی پر بھی پابندی کی گئی ہے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے میں قوانین کی خلاف ورزی یا کھیل کو نقصان پہنچانے کے لئے سنجیدگی کے تعین کے بعد کھلاڑیوں کو سزا سنائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…