پی ایس ایل فور کے میچز کراچی، لاہور،ملتان اور حیدرآباد میں بھی ہوں گے، نجم سیٹھی

26  مارچ‬‮  2018

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگلے پی ایس ایل کے میچز کراچی، لاہور،ملتان اور حیدرآباد میں بھی ہوں گے، ریگ ڈیکسن کی رپورٹ نے پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروانے میں اہم کردار ادا کیا،نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو آپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا باکس سمیت اسٹیڈیم کے چاروں طرف نئے باکس بنائیں جائیں گے، مستقبل میں کوشش ہو گی کہ پی ایس ایل میں ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جائے جو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا چوتھا ایڈیشن کراچی، ملتان، لاہور، شارجہ اور دبئی میں ہوگا، فائنل کی سیکیورٹی کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کراچی کے عوام تعاون نہیں کرتے تو پی ایس ایل کا فائنل یہاں نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ،نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو آپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا باکس سمیت اسٹیڈیم کے چاروں طرف نئے باکس بنائیں جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہپی ایس ایل فائنل سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے۔ پی ایس ایل 2019 کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، اگلے پی ایس ایل کے لیے پروڈکشن کی تین ٹیمیں کام کریں گی، ایک ٹیم پنجاب، دوسری کراچی حیدر آباد اور تیسری متحدہ عرب امارات کا انتظام سنبھالے گی، آئندہ پی ایس ایل کا ایک میچ حیدرآباد میں بھی کرانے کا ارادہ ہے۔ چیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ وی آئی پیز کی آمد اچھی بات بھی ہے اور بری بات بھی ہے، وی آئی پیز کی وجہ سے ایونٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریک ڈیکیشن کی رپورٹ نے پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے حوالے سے معاہدے پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ معاہدے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آنے کی شق شامل ہوتی ہے لیکن کسی وجہ سے پاکستان نہ آنے کی گنجائش بھی شامل ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کوشش ہو گی کہ معاہدے پر دستخط کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…