آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان نے استعفیٰ دیدیا،وجہ کیا بنی؟

25  مارچ‬‮  2018

سڈنی/کیپ ٹائون(آئی این پی) بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر مستعفی ہوگئے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدرلینڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔گزشتہ روز کیپ ٹان میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس سنگین جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس حرکت میں ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ کام کیا کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔اعتراف جرم کے باوجود اسٹیون اسمتھ نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی گئیں جس کے بعد کپتان اور نائب کپتان دونوں مستعفی ہوگئے۔ اب کینگرو ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے۔یہ واقعہ ہفتے کے روز جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پیش آیا۔ ٹی وی کیمروں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کسی پیلی چیز سے گیند کی ساخت خراب کرتے ہوئے پکڑا تھا، انھوں نے امپائرز سے چھپانے کے لیے وہ چیز اپنی پتلون میں ڈال لی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…