لاہور ، لاہور اے۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، غیر ملکی کھلاڑی، آفیشلز اورکمنٹیٹرز لاہور پہنچ گئے، تاریخی عمارتیں اور بہار کے رنگ دیکھ کر دنگ دنیا بھرکے کھلاڑیوں اور سیاحوں کو مخاطب کر کے کیامشورہ دے ڈالا؟

20  مارچ‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے غیرملکی کمنٹیٹر میچ سے پہلے لاہور شہر گھومنے نکل آئے۔ کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈیرن گنگا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان اندرون شہر پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتیں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور لاہور شہر کی خوبصورتی دیکھ کر خوب تعریفیں بھی کیں۔

یاد رہے کہ کمنٹیٹر ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا کل ہی پاکستان پہنچے ہیں اور وہ پی ایس ایل کے لاہور میں کھیلے جانے والے 2 پلے آف میچز اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔پی ایس ایل تھری کے پلے آف مرحلے کیلئے لاہور آنے والے غیرملکی آفیشیلز اور کھلاڑی سکیورٹی انتظامات پرمطمئن ہیں ۔ غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سابق عالمی بلے باز سر ویون رچرڈ اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیر ن سیمی نے تو ایئرپورٹ پر شائقین کے لئے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے ۔دونوں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان دوبارہ آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستانی شائقین کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو اپنی ہوم گرائونڈ میں کھیلتا دیکھ سکیں اور ان کے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو ۔ویوون رچرڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آیا ہوں ۔مجھے اس بار امید ہے کہ ہماری ٹیم گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھے آکر بہت خوشی ہوتی ہے اور پاکستانیوں کی میزبانی اور محبت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔دنیا کے دیگر غیر ملکی کرکٹرز کو بھی پاکستان آکر میزبانی کا لطف اٹھانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں اس لئے پاکستان میرے لئے اجنبی نہیں ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچے گی ۔ لاہور پہنچنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹر کرس گرین بھی شامل ہیں، جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔کرس گرین کا کہناہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آنے پر بہت پرجوش ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے

رائلی روسو بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، انہوں نے شائقین سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور پہنچنے پرانہیں بہت خوشی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…