محمد شامی کے خلاف کارروائی تیز،پولیس نے کرکٹر کا موبائل قبضے میں لے لیا

14  مارچ‬‮  2018

کولکتہ(آئی این پی) کولکتہ پولیس نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ان کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ وہی موبائل ہے جس کے بارے میں کرکٹر کی اہلیہ حسین جہاں نے دعوی کیاکہ وہ اس سے غیرعورتوں سے رابطہ کرتے تھے، انھیں یہ موبائل شامی کی بی ایم ڈبلیو گاڑی سے ملا تھا، جس کی وجہ سے ان میں لڑائی شروع ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موبائل کو فورنسک ٹیسٹ کیلیے بھیجا جائے گا،اس میں استعمال ہونے والے نیٹ ورک اور مختلف ایپس کا بھی جائزہ لے کر یہ جاننے کی کوشش ہوگی کہ شامی کے کس کس سے رابطے تھے۔ دوسری جانب محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں ایک رپورٹر سے الجھ پڑیں جس نے ان پر کیمرہ توڑنے کا الزام عائد کردیا۔اپنے خاوند پر الزامات کی بھرمار کرنے والی حسین جہاں کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں کچھ رپورٹرز اور کیمرہ مینز کو ان کے پیچھے جاتا ہوا دکھایا گیا ہے، جس پر وہ بعد میں غصے میں آجاتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھتے ہوئے ان کی ایک رپورٹر کے ساتھ بحث بھی ہوتی ہے، مگر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انھوں نے مذکورہ رپورٹر کو دھکا وغیرہ دیا،رپورٹر نے دعوی کیاکہ حسین جہاں نے ان کا کیمرہ بھی توڑدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…