اب ہار جیت معنی نہیں رکھتے بلکہ جنگ اب عزت کیلئے لڑی جائیگی، رانا فواد

14  مارچ‬‮  2018

شارجہ (آئی این پی)پہلے دو ایڈیشنز کی طرح پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی ناکامی سے دوچار ہونے والی ٹیم لاہور قلندرز کے اونر فواد رانا نے ایک انٹرویو میں ٹیم کی لگاتار ناکامی کی وجہ بدقسمتی کو قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی لگاتار ناکامی کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ بدقسمتی ہی ہے۔فواد رانا کا کہنا تھا کہ لاہور کی ٹیم کے لئے قلندرز کا نام ان کی والدہ نے منتخب کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور فرینچائز کا نام رکھتے وقت وہ کافی شش و پنج کا شکار تھا کیونکہ مختلف لوگوں کی جانب سے مختلف ناموں کا اظہار کیا جارہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ٹیم کا نام لاہور شیردِلز رکھنے کا مشورہ دیا تو کسی نے لاہور لائنز، لیکن میری والدہ نے لاہور قلندرز رکھنے پر ہی زور دیا۔ چونکہ میں اپنی والدہ کی بہت عزت اور پیار کرتا ہوں اسی لئے میں نے بھی لاہور قلندرز کو فائنل کردیا۔لاہور کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں 8 میچز کھیل کر محض دو کامیابیاں سمیٹ سکی ہے، فرینچائز اونر نے بتایا کہ ابتدائی میچز میں لگاتار شکست کے بعد کپتان برینڈن مککلم نے انہیں کپتانی چھوڑنے کی بھی تجویز دی تھی، لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں نے کبھی نہیں چاہا کہ آپ مسلسل ہار کے باعث کپتانی چھوڑ دیں۔عمر اکمل کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں عمر اکمل کے لئے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں رہا، تاہم میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیئے جس کا سب سے بہترین راستہ یہ ہے کہ انہیں میدان میں لاکر بینچ پر بٹھانے کے بجائے ہوٹل میں ہی رہنے دیا جائے، ان کی فیملی بھی یہاں موجود ہے اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے باقی ماندہ دو میچز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے خلاف اب عزت کی جنگ لڑیں گے، وہ ان دونوں میچز میں کامیابی کے لئے خاصے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…