کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سہیل تنویر سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی قرار پائے

3  مارچ‬‮  2018

لندن(این این آئی) رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گئی اور پاکستان کے سہیل تنویر، کرس گیل، مارٹن گپٹل، ڈیوائن براوو، آندرے رسل اور لینڈل سیمنز مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے۔سال ہونے والی کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں حیرت انگیز طور پر سہیل تنویر پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔

سینٹ لوشیا اسٹارز نے لینڈل سمنز کو 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں خریدا جبکہ 90 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت کے حامل نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو بارباڈوس ٹریڈینٹس نے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کے عوض اپنا بنا لیا۔جمیکا تلاواز نے آندرے رسل، سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس نے کرس گیل، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ڈیوین براوو اور ایمازون واریئرز نے سہیل تنویر کو اسی قیمت کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے ان کی خدمات ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیں۔چار برس تک باربادوس ٹریڈنٹس کے ساتھ منسلک رہنے والے کیرون پولارڈ کے ساتھ سینٹ لوشیا اسٹارز نے 1لاکھ 30 ہزار ڈالرز کے عوض معاہدہ کر لیا۔پاکستان کے شاہد آفریدی جمیکا تلاواز، شعیب ملک امیزن واریرز، ایون لوئس پیٹریوٹس اور کرس لن نائٹ رائیڈرز کے ساتھ برقرار رہیں گے۔افغانستان کے واحد پلیئر قیاس احمد بھی فروخت ہوئے جبکہ سندیپ لیمی چن سی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے نیپال کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل سندیپ نے آئی پی ایل 2018 کیلئے بھی فرنچائز سے معاہدہ کر کے پہلے نیپالی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…