بھارت نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

14  فروری‬‮  2018

کیپ ٹائون (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو اس کی اپنی سرزمین کو دوطرفہ سیریز میں شکست دے دی۔بھارت نے پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے چھ ون ڈے میچز کی سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان جنوبی افریقا کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔یہ ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا کو بھارت کے ہاتھوں ون ڈے انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں پہلی شکست ہے اور یہ اعزاز بھی کپتان ویرات کوہلی کے کھاتے میں آیا۔

پانچویں ون ڈے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 274 رنز بنائے، روہت شرما 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جواب میں میزبان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور ہاشم آملہ 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی کامیابی میں روہت شرما کی سنچری کے ساتھ ساتھ اسپنرز کا اہم کردار رہا، کلدیپ یادیو نے 57 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے پانچ ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی 43 وکٹیں گریں جن میں سے 30 وکٹیں بھارت کے دو اسپنر یزویندر چاہال اور کلدیپ یادیو نے حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…