مارچ میں اہم غیر ملکی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی گئی، پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

9  فروری‬‮  2018

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسیٹ انڈیز کی ٹیم کے مارچ کے آخر میں پاکستان کے دورے کی تصدیق کردی۔ متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی کے اجلاس میں شریک نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں

نے اگست 2018 میں سہ فریقی سیریز کیلئے بھی دستخط کردئیے ہیں۔نجم سیٹھی کے مطابق سہ فریقی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم امریکی سرزمین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا حصہ ہوگی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سات میچوں پر مشتمل سہ فریقی سیریز کے میچز فلوریڈا اور ہوسٹن کے میدانوں میں ہوں گے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ابتدائی طور پر نومبر 2017 میں شیڈول تھا لیکن لاہور میں اسموگ اور ویسٹ انڈیز کے مرکزی کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے باعث سیریز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ ماہ جنوری میں ہی ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پانچ سال تک سیریز کے منصوبے کے اعلان کے محض دو ماہ بعد ہی معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انھوں نے اصرار کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی اور ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…