پی سی بی نے پی ایس ایل3کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کر دیا

7  فروری‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن 3 کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر، سینیئر جنرل مینیجر اکیڈمیز علی ضیا اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں، جو ٹورنامنٹ کے انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہوں گے۔دوسری جانب انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل کے دوران دبئی اور شارجہ نہیں جائے گی ۔

کیونکہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔انضمام الحق اگرچہ لاہور قلندر کے مینٹور مقرر ہوئے ہیں، لیکن وہ ٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندر کے ساتھ سفر نہیں کریں گے، تاہم انضمام الحق 10 دن کے لیے پی سی بی کے مہمان کی حیثیت سے دبئی جائیں گے۔دوسری جانب چونکہ سلیکٹر توصیف احمد اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے ۔

لہذا اس ایونٹ کے دوران انہیں سلیکٹر کی تنخواہ نہیں ملے گی۔بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی بھی ملازم یا کھلاڑی پاکستان سپر لیگ یا کسی اور لیگ کے دوران بورڈ کی تنخواہ سے محروم ہوگا، کسی کو ڈبل سیلری نہیں ملے گی بلکہ دوسرے اسائمنٹ کا عرصہ بغیر تنخواہ کے تصور کیا جائے گا۔دیگر دو سلیکٹرز وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر اپنے گھروں میں بیٹھ کر پی ایس ایل میچ دیکھیں گے۔انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے کے بعد انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان کی حیثیت سے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، دیگر 3 سلیکٹرز دو ہفتے کے لیے بورڈ کے مہمان کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات گئے تھے، اس کے علاوہ سلیکٹرز کو غیر ملکی دوروں پر بھیجنے کی کوئی روایت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…