کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے نیا مینجمنٹ پلان ترتیب دیدیا،ٹیسٹ، ون ڈے ، ٹی ٹونٹی کیلئے 23کھلاڑیوں کی فہرست تیار ،تمام لیگز بھی نہیں کھیل سکیں گے

30  جنوری‬‮  2018

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد کھلاڑیوں کے لئے نیا مینجمنٹ پلان ترتیب دیدیا، دوران سیریز سکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع ملے گا جبکہ کھلاڑی اب تمام لیگز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

بتایا گیاہے کہ بورڈ کے مشیروں کے مطابق ہار کی وجہ کھلاڑیوں کی انجریز ہے جسکے باعث مینجمنٹ پلان ترتیب دیا گیاہے ۔اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا طرز پر روٹیشن پالیسی پر عمل ہوگا۔ سیریز کے دوران سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔ خاص کر فاسٹ باؤلرز کو پوری سیریز کی بجائے مخصوص میچز ملیں گے۔ جبکہ کھلاڑیوں کو اب تمام لیگز کے لئے این او سی نہیں دیا جائے گا۔ہارون رشید اور مدثر نذر کے اس مشترکہ پلان کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔پلان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لئے23کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو مخصوص لیگز میں جانے کی اجازت دی جائے گی اورٹیم میں شامل کھلاڑی سال میں دو سے زائد لیگز نہیں کھیل سکیں گے جبکہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ طرز کی لیگز میں اہم کھلاڑی نہیں بھیجے جائینگے۔ان کھلاڑیوں کو مخصوص لیگز میں جانے کی اجازت دی جائے گی اورٹیم میں شامل کھلاڑی سال میں دو سے زائد لیگز نہیں کھیل سکیں گے جبکہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ طرز کی لیگز میں اہم کھلاڑی نہیں بھیجے جائینگے



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…