عماد وسیم ، عثمان شنواری کوگھر جانے کی اجازت مل گئی، سہیل خان اور جنید خان کا کیا بنا،جانئے

30  جنوری‬‮  2018

لاہور (آن لائن) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام مکمل ہوگیا ، کوچز اور ڈاکٹرز نے دونوں کرکٹرز کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد انجرڈ ہو گئے تھے

اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں چار سے چھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا کہا گیا تھا۔پی سی بی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے زیر نگرانی عثمان شنواری کا بحالی پروگرام شروع کیا تھااور اب ڈاکٹر نے انہیں فٹ قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔فاسٹ باؤلر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ، فزیکل ٹریننگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔ عثمان شنواری کو ہدایت نامہ دیا گیا ہے اور وہ مقامی گراؤنڈ میں جا کر اس کے مطابق ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ادھر 2ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے اور انہیں بھی گھر جانیکی اجازت مل گئی ہے۔دوسری جانب دو فاسٹ باؤلر سہیل خان اور جنید خان اب بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، سہیل خان کمر میں تکلیف جبکہ جنید خان پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…