آخری ٹی20، پاکستان کے پاس عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع

27  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے پاس سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم دوسرے ٹی20 میچ میں بیٹنگ لائن نے پہلی مرتبہ دورے میں عمدہ کھیل پیش کر کے پاکستان کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی ۔

جس کی بدولت پاکستان نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ کھیلا جائے گا جس میں کامیابی کی بدولت مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ایک کا منصب چھین کر خود اس منصب پر براجمان ہو سکتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ اس وقت 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اگر پاکستان تیسرے ٹی20 میچ میں کامیاب رہا تو 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ ایک سو 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائیگا تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک برقرار رہے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…