پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا حیران کن نتیجہ آگیا

25  جنوری‬‮  2018

آکلینڈ (آن لائن)پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کیوی ٹیم محض 153 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آکلینڈ میں کھیلے لئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد اور فخر زمان نے کپتان کو مایوس نہ کیا۔

دونوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی اور 94 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 34 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں رینس کے ہاتھوں بانڈری پر کیچ ہو گئے۔ فخر زمان نے بھی احمد شہزاد کا بھرپور ساتھ دیا اور 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹی 20 کیرئیر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے مچل سینٹنر کو ایک ہی اوور میں تین چھکے بھی لگائے جبکہ 50 رنز بنا کر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر سودھی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دونوں کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت بابر اعظم اور سرفراز احمد کو بھی حوصلہ ملا جنہوں نے میدان میں آ کر بالرز کی درگت بنانا جاری رکھی اور دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز جوڑے۔ سرفراز احمد 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 50رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں حسن علی نے 6 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی سکور بنائے آٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے رینس سب سے پہلے بالر ثابت ہوئے

جنہوں نے 47 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور کولن ڈی گرینڈہوم بھی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہیلر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 25 کے مجموعی سکور پر ہی پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم پر کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 37 اور وہیلر نے 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 26، کولن منرو نے 1، کین ولیم سن نے 0، ٹام بروس نے 11، فلپس نے 5، کولن ڈی گرینڈہوم نے 10، ایش سودھی نے 15 اور رینس نے 1 سکور بنایا جبکہ ٹرینٹ بولٹ کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر اور شاداب خان نے 2,2 شکار کئے جبکہ رومان رئیس اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…