محمد عرفان نے کرکٹ چھوڑ کر کو ن سا کھیل اپنا لیا،کلب سے معاہدہ بھی کرلیا

20  جنوری‬‮  2018

لاہور ( آن لائن )دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کی آفر قبول کر لی۔ محمد عرفان اور نیو یارک باسکٹ بال کلب میں معاہدہ طے پاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کے دوبارہ رابطہ کرنے پر ان کی دعوت قبول کرلی۔خیال رہے کہ چند روز قبل دراز قامت فاسٹ بالر محمد عرفان نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ انہیں امریکا کی طرف سے باسکٹ بال

کھیلنے کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے اور پاکستان ہی کی وجہ سے میرا نام ہے۔عرفان نے بتایا کہ انہیں امریکی شہریت کی بھی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے اسے ٹھکراتے ہوئے امریکیوں پر واضح کردیا کہ وہ صرف پاکستان کے لیے ہی کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی ساری صلاحیتیں پاکستان کے لیے ہیں۔پاکستان کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان پی ایس ایل کے بعد

ٹریننگ کے لیے امریکاجائیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق محمد عرفان کے قریبی ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کے امریکا کے مقامی کلب کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔وہ پی ایس ایل تھری کے بعد امریکا جائیں گے جہاں وہ ٹریننگ کریں گے۔ٹریننگ کے ساتھ ساتھ وہ باسکٹ بال میں مہارت حاصل کرنے کے بعد کلب کی سطح پر میچز بھی کھیلیں گے۔محمد عرفان کا ماننا ہے کہ درازقد کھلاڑیوں کی باسکٹ بال کلب میں ٹریننگ اچھے انداز میں ہوتی ہے اس لئے محمد عرفان نے باسکٹ بال کلب کے ساتھ اپنے معاملات طے کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…