قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلے گی، کامران ، سلمان بٹ

5  جنوری‬‮  2018

حیدر آباد(سی پی پی) قومی کرکٹرز سلمان بٹ اورکامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم گذشتہ ڈیڑھ سال سے فارم میں ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلے گی۔حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ رمیز راجہ کو جہاں بولنا چاہیے وہاں خاموش رہتے ہیں اور جس معاملے میں اختیار نہیں وہاں ضرور اظہار خیال کرتے ہیں،

میں اپنی میچ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرچکا ہوں، میری کارکردگی ڈومیسٹک کرکٹ میں سب کے سامنے ہے، محمد عامر کو قومی ٹیم میں کھلایا جا رہا ہے، مجھے قومی ٹیم کا حصہ نہ بنانے سے متعلق پی سی بی حکام ہی کچھ بتاسکتے ہیں۔سلمان بٹ نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک شوکیس کی مانند ہے جس میں کھلاڑی اپنا ٹیلنٹ دکھاتا ہے اور پی ایس ایل سے پی سی بی کو بھی مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے، پی ایس ایل میں مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ بھارت کے کھلاڑی آئی پی ایل کے سواکسی لیگ کا حصہ نہیں بنتے ہیں، وہاں پرفارمنس نہ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ہائی اسکورنگ گیم نہیں اور کھلاڑی لمبی اننگز بھی نہیں کھیلتے کیونکہ انھیں زیادہ دیر وکٹ پر رہنے کی عادت نہیں ہوتی، دبئی میں خشک پچز ہونے کی وجہ سے ہائی اسکورنگ نہیں ہوپاتی۔اس موقع پر موجود کامران اکمل نے کہاکہ وہ 3 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انھیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ ہی کچھ بتاسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں غلطیاں ہوئی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں 3 فاسٹ بولرز کو کھلانا غلطی ثابت ہوئی، ہماری ٹیسٹ میچز میں بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے، مصباح اور یونس کے متبادل اتنی جلدی نہیں آسکتے۔وکٹ کیپر بیٹسمین

نے کہاکہ بڑے سانحے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، انھوں نے کہاکہ سرفراز بہت اچھا کپتان ہے، میچ فکسنگ سے کرکٹ بدنام ہوئی، نوجوان کھلاڑیوں کو خود محتاط رہنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہاکہ شعیب اختر وہ واحد بولر تھا جن سے ہر بیٹسمین محتاط رہتا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…