ایلسٹرکک نے ٹیسٹ کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

29  دسمبر‬‮  2017

میلبور ن (این این آئی) انگلش ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جس کے بعد کک زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، کک نے آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کارنامہ انجام دیا، برائن لارا نے 11953 رنز بنا رکھے تھے

جبکہ کک نے 151 میچز کی 273 اننگز میں اب تک 11956 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 32 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، کک 244 رنز کے ساتھ ابھی وکٹ پر موجود ہیں اور توقع ہے کہ وہ اسی اننگز میں کیریئر کے 12 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیںگے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن

ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں، رکی پونٹنگ 13378 رنز بنا کر دوسرے، جیک کیلس 13289 رنز بنا کر تیسرے، راہول ڈریوڈ 13288 رنز بنا کر چوتھے اور کمار سنگاکارا 12400 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ کک 11956 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…