26گیندوں پر سنچری،بابر اعظم نے شائقین کے لہو کو گرما دیا

25  دسمبر‬‮  2017

کراچی(سی پی پی)قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز بابراعظم نے صرف 26 گیندوں پر سنچری داغ دی۔شاہد آفریدی فانڈیشن کے زیراہتمام 10 اوور پر مشتمل نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرین اور ریڈ ٹیمیں مدمقابل آئیں۔فنڈ رائزنگ کے لئے کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں بابراعظم نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا اور شعیب ملک نے بھی ایک اوور میں 6 چھکے لگا کر شائقین کا جوش عروج پر پہنچا دیا۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریڈ ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 201 رنز بنائے جس کی خاص بات شعیب ملک کے ایک اوور میں 6 چھکے تھے، شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا۔جس کے جواب میں گرین ٹیم کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، بابراعظم نے 26 گیندوں پر 11 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، جارح مزاج بلے باز نے 384.62 کی اوسط سے رنز بنائے اور صرف 2 گیندیں ضائع کیں۔ہدف کے تعاقب میں بابراعظم کا ساتھ شاہد آفریدی نے دیا اور ایک گیند قبل وننگ شارٹ کھیل کر انہوں نے ٹیم کو کامیابی دلائی۔خیال رہے کہ سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بابراعظم اب تک 36 ایک روزہ میچز میں 58.60 کی اوسط سے ایک ہزار 758 رنز بناچکے ہیں جب کہ ان کے کیرئیر میں 7 سنچریاں اور 7 ہی نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…