اسپاٹ فکسنگ کا خوف ،آسٹریلیا نے بگ بیش ٹیموں کو کرپشن کے بڑھتے خطرے سے ایک بار پھر خبردار کردیا گیا

24  دسمبر‬‮  2017

میلبورن(سی پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کو اسپاٹ فکسنگ کا خوف،بگ بیش ٹیموں کو کرپشن کے بڑھتے خطرے سے ایک بار پھر خبردار کردیا گیا۔بورڈ چیف جیمز سدرلینڈ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل سے مسلسل رابطے میں ہیں، انھوں نے کہاکہ تازہ ترین اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے اے سی یو پر مکمل اعتماد ہے۔جیمز سدرلینڈ نے کہاکہ ہم نے بگ بیش ٹیموں کے ذمہ داران کو

واضح پیغام دے دیاکہ اپنے اس ایونٹ کو دنیا کا نہیں تو کم سے کم آسٹریلیا کا سب سے بڑا، بہترین اور صاف ستھرا اسپورٹس ٹورنامنٹ بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی بریفنگ کے بعد میری مارشل سے2 یا تین مرتبہ بات چیت ہوئی، جہاں تک میں جانتا ہوں وہ خود آسٹریلیا نہیں آرہے مگر ان کے کچھ لوگ اپنے طریقہ کار کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جیمز سدرلینڈ نے اس اسکینڈل کی ٹائمنگ کو اذیت ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایشز جیسی اہم سیریز کھیلنے میں مصروف اور ان کی توجہ منتشر ہوسکتی تھی مگر انھوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی کی جانب سے موجودہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے انٹرویو بھی لیے جائیں گے تو انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی اخباردی سن نے اپنی رپورٹ میں مبینہ بھارتی بکیز کے

حوالے سے آسٹریلوی کرکٹ میں بھی فکسنگ کے جراثیم موجود ہونے کا دعوی کیا تھا، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف الیکس مارش چیف ایگزیکٹیو کرکٹ آسٹریلیا سدرلینڈ اور انگلش بورڈ چیف ٹام ہیریسن کو اس مواد کے بارے میں بریفنگ دی جو انھیں مذکورہ اخبار سے موصول ہوا تھا جب کہ اس بارے میں کھلاڑیوں کو پرتھ ٹیسٹ کے دوران ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…