فٹنس ٹیسٹ کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان ،اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر ،انضمام الحق نے تفصیلات بتادیں

23  دسمبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،گھٹنے کی انجری کے سبب عماد وسیم سیریز سے باہر ہوگئے اور انکی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے ،عامر یامین فریکچر کی وجہ سے ڈراپ ہونے والے جنید خان کا متبادل ہوں گے ۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے

کے بعد 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم اور امام الحق شامل ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم تین روزہ مختصر کیمپ کے بعد 27دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور3ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ دورے کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری سے ہو گا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے لئے منتخب تمام کرکٹرز فٹ ہیں، عماد وسیم کا پرانا مسئلہ تھا اور ڈاکٹرز ان کے ساتھ کام کریں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں ابھی ایک ماہ کا وقت ہے اس لیے امید ہے کہ آل راؤنڈر فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آ جائیں گے ۔جنید خان کی جگہ عامر یامین کو موقع دیا گیا۔ ٹی ٹونٹی کیلئے زیر غور کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 9 اور 10جنوری کو لئے جائیں گے۔

انضمام الحق نے بتایا کہ صہیب مقصود کم بیک کے امیدوار ہیں اور وہ بھی ٹیسٹ پاس کرنے کے قریب تھے، این سی اے میں مزید کام کرتے ہوئے فٹنس بہتر بنانے کے لئے کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نیا سال 2017ء سے بہتر ہو ، لڑکوں نے محنت کی ہے اوریہ سلسلہ جاری ہے اور انشا اللہ آئندہ برس 2017ء سے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو 2017ء ہماری کامیابیوں اور مجموعی طو رپر کرکٹ کے لئے بہترین سال رہا ۔ اس سال پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلے ۔ ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل سیزن تھری کے میچز لاہور کے علاوہ کراچی اور دیگر مقامات پر بھی ہوں ۔ اب پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ شروع ہو گئی تو ہمارے میدان بھی آباد ہوں گے ۔ انہوں نے محمد آصف کی واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سلیکشن کمیشن یا کرکٹ بورڈ نے کسی کے لئے دروازے بند نہیں کئے ، سب کی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں ۔ کچھ عرصے سے نوجوان فاسٹ بالرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس میں بھی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی سامنے آئی ہے جس کی جگہ بن رہی ہے اسے دی جارہی ہے ۔آصف پرفارمنس دے گا اور اگر وہ ٹیم کے لئے بہتر ہوا تو اسے ضرور زیر غور لایا جائے گا۔ انہوں نے محمد حفیظ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ محمد حفیظ کے بیٹنگ کے ساتھ بالنگ کی وجہ سے ٹیم میں اچھا کمبی نیشن بنتا ہے اور بطور آل راؤنڈر کھیلنے سے ٹیم کو ایڈوانٹج حاصل ہوتا ہے ۔لیکن انہوں نے بطور بلے باز بھی کارکردگی دکھائی ہے اور ٹیم کی فتوحات میں ان کا کردار ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلد ی ممکن ہو سکے ان کے بالنگ ایکشن کو کلیئرکرالیا جائے ۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…