پاکستانی کرکٹرز کیساتھ فراڈ،2 دن سے بھوکے،ایک کمرے میں بھیڑ بکریوں کی طرح 8،8کھلاڑی رہنے پر مجبور

21  دسمبر‬‮  2017

کمپالا(آن لائن)انڈین کرکٹ لیگ اور ماسٹرز لیگ کے بعد یوگنڈا میں ہونے والی ایفرو ٹی ٹونٹی لیگ کا بھی دھڑن تختہ ہوگیا، سپانسرز کے ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کربھاگنے کے باعث کئی سٹار پاکستانی کھلاڑی یو گنڈا کے شہرکمپالا میں پھنس گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دنیا بھر کی لیگز میں اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیتا ہے اور کھلاڑی بھی بغیر تصدیق کے غیر ملکی لیگز میں شرکت کے معاہدے کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے انہیں لیگ میں کسی قسم کی گڑ بڑ کی وجہ سے کیس کے دفاع میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یوگنڈا میں ایفرو ٹی ٹونٹی لیگ کے منتظمین نے اچانک حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے لیگ ختم کرنیکا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی پریشانی کی حالت میں واپسی کے منتظر ہیں۔متاثرہ پاکستانی کھلاڑیوں کے مطابق ان کیساتھ جو معاوضہ طے ہوا تھا اس میں سے ایک پیسے کی بھی ادائیگی نہیں ہوئی ۔سابق کپتان عامر سہیل کمنٹیٹر کی حیثیت سے کمپالا گئے تھے وہ کھلاڑیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے اپنے اثر و رسوخ استعمال کررہے ہیں،جوپاکستانی کھلاڑی یوگنڈا میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں سٹار کرکٹر سعید اجمل، ٹیسٹ کرکٹرعمران خان جونیئر،یاسر حمید اور انٹرنیشنل کرکٹر مختار احمد بھی شامل ہیں۔کرکٹرز کے مطابق وہ جب ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ آپکے ٹکٹ منسوخ ہوچکے ہیں اب آپکو نئے ٹکٹ خریدنا ہوگا جسکے بعد کھلاڑی ایئر پورٹ کے ایک ہوٹل میں شفٹ ہوکر واپسی کی کوششیں کررہے ہیں،کھلاڑیوں کے مطابق ان کے گذشتہ دو دن انتہائی اذیت میں گزرے،ایک کمرے میں 8،8 کھلاڑی رہ رہے ہیں جبکہ انہیں کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے معاہدے فاسٹ بالر محمد خلیل

نے کرائے تھے تاہم ٹورنامنٹ منسوخ ہوتے ہی خلیل مبینہ طور پر کمپالا سے فرار ہوگئے ہے اور منتظمین بھی منظر سے غائب ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ پی سی بی نے دو دن قبل شارجہ لیگ ختم ہوتے ہی تصدیق کی تھی کہ اس نے پاکستانی کھلاڑیوں کو یوگنڈا لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…