ٹی ٹین کرکٹ میں 11کھلاڑی بہت زیادہ ،کم کرنا ہوں گے،شاہد آفریدی

18  دسمبر‬‮  2017

شارجہ(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ میں 11کھلاڑیوں کی ٹیم بہت زیادہ ہے اسے کم کرنا ہوگا ، جو لڑکے پرفارم نہ کررہے ہوں میں ان کے ساتھ زیادہ بیٹھتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ تو اب آیا ہے

لیکن میں نے 1996سے 50اوور فارمیٹ کو بھی ٹی ٹین میں تبدیل کیا ہوا ہے ۔سابق کپتان کے مطابق اس فارمیٹ میں بلے باز تو ایک پلان کے ساتھ بیٹنگ کرسکتے ہیں لیکن بالرز کو اپنے پلان بدلتے رہنا ہوتے ہیں، ان کی جانب سے سلو بالز ، یارکرز اور بانسرز کا صحیح استعمال ہی انہیں اس فامیٹ میں مارکھانے سے بچا سکتا ہے ۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جب میں جب تک آپ انجوائے نہ کریں پرفارم بھی نہیں کرسکتے ،

میری کپتانی کے دوران بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ سب کو برابر موقع دوں،ٹیم میں جب بھی کوئی لڑکا پرفارم نہ کررہا ہو تو میں اسے ڈریسنگ روم میںاکیلا نہیں بیٹھنے دیتا بلکہ اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کا حوصلہ بڑھاتا ہوں ۔آفریدی کے مطابق انہیں 20،21سال بعد دوبارہ ہیٹرک کرکے بہت مزہ آیا،ٹی ٹین اچھا فارمیٹ ہے لیکن اس کے لیے 11کھلاڑی بہت زیادہ ہیں ، 9لڑکوں کی ٹیم کے ساتھ بھی یہ میچز کھیلے جاسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…