پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

13  دسمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مستقبل کے میگا ایونٹس میں کامیابی کے حصول کیلئے ہالینڈ سے گول کیپر کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے غیر ملکی اسٹاف کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پہلے مرحلے میں غیر ملکی گول کیپر کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اس ضمن میں ہالینڈ کے کوچ کے ساتھ معاملات طے کیے جا رہے ہیں، پی ایچ ایف کا تھنک ٹینک گرین شرٹس کیخلاف بہت زیادہ گول ہونے کی وجہ گول کیپنگ کے شعبے میں خامیوں کو سمجھتا ہے۔ اس شعبے میں بہتری کے حصول کے لیے غیرملکی گول کیپنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کی بڑی رکاوٹ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل بھی ہیں، پلیئرز کی ان خامیوں پر قابو پانے کے لیے یورپی فزیکل ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آئندہ برس ملکی ہاکی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی ٹیم نے نہ صرف اپریل میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنا ہے ۔بلکہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔ اسی برس ایشین گیمز بھی شیڈول ہے۔ ایشیائی ایونٹ میں کامیابی حاصل کر کے گرین شرٹس کے پاس براہ راست اولمپکس تک

رسائی حاصل کرنے کا بھی سنہری موقع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے مالی معاملات ایسے نہیں کہ غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جا سکیں تاہم مستقبل کے ایونٹس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے، غیرملکی کوچز کو دی جانے والی تنخواہیں دوسرے اخراجات کو کم کر کے ادا کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…