ٹی ٹین لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کتنے ڈالر لئے ،اعتراف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

10  دسمبر‬‮  2017

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو ٹی 10 لیگ میں شرکت کی اجازت کے عوض 4 لاکھ ڈالرز فیس وصول کرنے کے اعتراف نے معاملے کی شفافیت کو مشکوک کرتے ہوئے مزید سوالات پیدا کردیئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ٹاپ پلیئرز کو متنازعہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے 4 لاکھ ڈالرز وصول کئے۔

پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی سی بی نے کس بنیاد پر طے کیا کہ کھلاڑیوں کی ویلیو 4 لاکھ ڈالرز ہے؟ دوسرے سوال کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کس قانون کے تحت کرکٹرز کے عوِض پرائیوٹ پارٹی سے فیس لی؟ تیسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کے حقوق کی آڑ میں سودے بازی کا حق کس نے دیا؟ چوتھا سوال کے مطابق کیا پی سی بی ہر لیگ کے لیے پلیئرز کو ریلیز کرنے کے پیسے لے گا؟ یا ایسا صرف ٹی 10 لیگ

کیلئے کیا گیا؟پانچواں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس سے یہ تاثر نہیں جاتا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو کرائے پر دینے کی سروس شروع کردی؟یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو نہیں بھیجا جائیگالیکن بعد میں نہ جانے ایسا کیا ہوا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ صرف پاکستان سپر لیگ فرنچائزوں کے خدشات کو نظر انداز کیا بلکہ قائد اعظم ٹرافی کے معیار پر بھی سودے بازی کی اور ٹی 10 لیگ کیلئے پلیئرز ریلیز کردیے اور اب اس لیگ کا دفاع بھی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…