سپر لیگ سیزن تھری کے شیڈول کا اعلان ،پاکستان میں کہاں کہاں اورکتنے میچ کھیلے جائیں گے ،حتمی اعلان کردیاگیا

7  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، آئندہ سال 22فروری سے 25مارچ تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں مجموعی طو رپر 34میچز کھیلے جائیں گے ، دو پلے آف میچز لاہور جبکہ فائنل میچ کاکراچی میں انعقاد کرایا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب22فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف 2 میچز کھیلے گی،

ٹاپ4ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی، ایونٹ میں کل 34میچز ہوں گے جو کہ4مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردی شیڈول کے مطابقافتتاحی روز22فروری کو پشاور زلمی او رملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، 23فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں کراچی کنگزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز ، 24فروری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز اور لاہور قلندر ز ، 25فروری کو ملتان سلطانزاوراسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ 26فرور ی کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مد مقابل ہونگے یہ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔دو روز کے وقفے کے بعد 28فروری کو اسلام آبادیونائیٹڈاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،یکم مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی،2مارچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ،3مارچ ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ 4مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اوریہ تمام مقابلے شارجہ میں ہوں گے۔6مارچ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز،7مارچ کو ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،8مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،9مارچ کو ملتان سلطانز اور لاہورقلندرز ،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ،10 مارچ کو

ملتان سلطانز او رکراچی کنگز،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ11مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور یہ مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے ۔ 13مارچ کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،14مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز،15مارچ کو پشاو رزلمی اور کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،16مارچ کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی یہ مقابلے شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

پلے آف مرحلے میں 18مارچ کو کوالیفائر ٹیم Iاور کوالیفائر ٹیم IIکے درمیان دبئی میں مقابلہ ہو گا ۔20مارچ کو ایلیمینٹر 1میں ٹیم تھری اور ٹیم فورلاہور میں مد مقابل ہونگی ،21مارچ کو ایلیمینٹر II میں ایلیمنٹینر Iکی ونر ٹیم اورکوالیفائر کی رنر اپ ٹیم کے درمیان لاہو رمیں مقابلہ ہوگا جبکہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹرز کے لئے دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم ہے، امید ہے کہ شائقین جوق در جوق اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…