یاسر شاہ نے اپنی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر مرکوز کر لی

7  دسمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے اپنی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر مرکوز کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 اور 150 وکٹیں حاصل کرنے والے بالر ہیں، انہوں نے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری 17 میچز جب کہ 150 وکٹوں کا سنگ میل صرف 27 ٹیسٹ میچز میں عبور کیا تھا۔

یاسر شاہ کو تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے لیے مزید 35 بار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانی ہے اور ان کے پاس آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کا 80 سالہ ریکارڈ توڑنے کے لیے 7 ٹیسٹ میچز ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ وہ کبھی بھی ذاتی ریکارڈ کے پیچھے نہیں بھاگتے اور پاکستان کی جیت ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے، لیکن اگر یہ ریکارڈ میرے نام کے ساتھ جڑتا ہے تو بہت خوشی ہو گی۔یاسر شاہ نے کہا کہ میرا مقصد صرف پرفارم کرنا ہوتا ہے چاہے کہیں بھی اور کسی بھی فارمیٹ میں کھیل رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں۔اٹھائیس ٹیسٹ میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی خود کو منوانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے آنے والے بگ بیش لیگ کے سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا جا رہا ہوں جہاں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے خود کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بھی اہل ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔یاسر شاہ نے کہا کہ میں محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی اپنی پوزیشن پکی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اور اس کے لیے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں اچھی بالنگ کر رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت

کے خلاف ایک سیریز کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارت کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کے مقابلے میں بالنگ کروائیں۔یاسر شاہ نے کہا کہ کرکٹ کیلئے پاک بھارت مقابلے اچھے ہیں ٗمیری خواہش ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلوں اور اچھا پرفارم کروں۔انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈیوکس بال کے استعمال کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگلے سال دورہ انگلینڈ میں پاکستان نے اسی بال کا استعمال کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بالنگ پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں، اور گگلی پر مزید عبور حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فٹنس کے معاملے پر سختی کے حوالے سے یاسر شاہ نے کہا کہ وہ پی سی بی کے فٹنس کے فیصلے سے مطمئن ہیں کہ ٹیم میں سلیکشن کے لیے کھلاڑیوں کو مطلوبہ نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…