ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا

12  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا۔پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اسموگ اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے رواں ماہ لاہور میں ہم کریبیئنز کی میزبانی نہیں کر سکے، تاہم دونوں ملکوں میں مسلسل 5سال تک2طرفہ سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران ویسٹ انڈیز کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ گرین شرٹس

جوابی ٹور میں اپنے میچز امریکا میں کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ مارچ کا وقت ہمارے اور کیریبیئنز دونوں کے لئے موزوں ہے، پہلا میچ 29اور دوسرا 31مارچ کو کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے مقابلے میں دونوں ٹیمیں یکم اپریل کو آمنے سامنے ہونگی، مہمان کرکٹرز 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد آئی پی ایل کے لئے پڑوسی ملک بھارت روانہ ہوجائیں گے۔پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…